زمین کے تنازع پر 2گروپوں میں تصادم، 4 افراد زخمی

زمین کے تنازع پر 2گروپوں  میں تصادم، 4 افراد زخمی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شورکوٹ کے علاقے کوٹ مپال میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم جھنگ نے قریبی ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔زخمی ہونے والوں میں منور ولد منیر احمد (45 سال)، امیر ولد خان (65 سال)، محمد شہباز ولد منیر احمد (40 سال) اور عمر دراز ولد منیر احمد (35 سال) شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں