محنت کش کا رکشہ چوری ہو گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)محنت کش کا رکشہ چوروں کے ہاتھ لگ گیا۔تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے میں انوار نامی شہری کی جانب سے اپنا رکشہ کھڑا کیا گیا اور خود اپنے کام میں مصروف ہو گیا۔
اس دوران نامعلوم ملزمان اس کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کا رکشہ چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔