جڑا نوالہ :پاسپورٹ ہوم ڈیلیوری سروس کا یک جو لائی سے آغاز
دفاتر کے بار بار چکر لگانے ،لمبی قطاروں میں انتظار سے نجات ملے گی :رانا محمد ندیم
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر شہریوں کو جدید اور آسان سہولیات کی فراہمی کے لیے یکم جولائی 2026ء سے پاسپورٹ ہوم ڈیلیوری سروس شروع کی جا رہی ہے ۔انچارج پاسپورٹ آفس رانا محمد ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نئی سروس کے تحت شہریوں کے پاسپورٹ براہِ راست ان کے گھروں تک پہنچائے جائیں گے ، جس سے انہیں دفاتر کے بار بار چکر لگانے اور لمبی قطاروں میں انتظار کی زحمت سے نجات ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سہولت کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ آسانی فراہم کرنا اور پاسپورٹ کے حصول کے عمل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے ۔ اس اقدام سے شہریوں کا وقت بچے گا اور انہیں محفوظ، تیز اور بہتر سروس میسر آئے گی۔رانا محمد ندیم نے مزید کہا کہ حکومت عوامی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔