چنیوٹ :اچھی کارکردگی کے حامل پولیس اہلکاروں میں انعامات تقسیم

 چنیوٹ :اچھی کارکردگی کے حامل  پولیس اہلکاروں میں انعامات تقسیم

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او آفس میں میں اچھی کارکردگی کے حامل پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقادہوا۔

 بہترین کارکردگی کے حامل 46سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو انعامات دئیے گئے۔ ڈی پی اوڈاکٹر نویدعاطف نے اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے پرفیلڈ افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات تقسیم کیے ۔ ڈی پی او نے انعام حاصل کرنے والے اہلکاروں کو شاباش دی اور آئندہ بھی محنت سے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں