زرعی ٹیکس کی مؤثر وصولی سے کھربوں روپے حاصل کیے جا سکتے :شہباز احمد گجر ایڈوکیٹ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شہباز احمد گجر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔
اگر حکمران طبقہ جاگیرداروں سے زرعی ٹیکس معقول شرح سے وصول کرے تو پندرہ کھرب روپے سے زائد آمدن حاصل کی جا سکتی ہے ، جس سے بجٹ خسارے کا بڑا حصہ پورا کیا جا سکتا ہے ۔اپنے اخباری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ فکس انکم ٹیکس اسکیم فوری طور پر نافذ کی جائے اور ایف بی آر کی مکمل اصلاح و تطہیر ناگزیر ہو چکی ہے ۔ ان کے مطابق ٹیکس چوری نے ملک کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوکر شاہی کے اخراجات پر بھی نظرثانی کی ضرورت ہے اور آئندہ بجٹ میں غریب عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جانا چاہیے۔