حضرت عثمانؓ کی شخصیت تاریخ اسلام کا روشن باب ہے :محمد ارشد بیگ

حضرت عثمانؓ کی شخصیت تاریخ اسلام  کا روشن باب ہے :محمد ارشد بیگ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)سرپرست مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن محمد ارشد بیگ نے حضرت عثمان غنیؓ کی شہادت کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 خلیفہ ثالث، جامعِ قرآن، ذوالنورین، دامادِ رسول ﷺ، امیرالمؤمنین حضرت سیدنا عثمان بن عفانؓ عظیم الشان شخصیت اور اسلام کی تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت عثمانؓ نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی سربلندی، اشاعتِ قرآن اور امتِ مسلمہ کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی سخاوت، حلم، بردباری، شرم و حیا اور تقویٰ قیامت تک آنے والے مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں