محرم الحرام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ، جلوس روٹس کا تفصیلی معائنہ

محرم الحرام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ، جلوس روٹس کا تفصیلی معائنہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے جلوسوں کے منتظمین سے ملاقات کی

گوجرہ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ نے تحصیل گوجرہ میں محرم الحرام کے دوران نکالے جانے والے اے کیٹیگری جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران جلوسوں کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں، سکیورٹی پوائنٹس، روٹ کلیئرنس، تجاوزات کے خاتمے ، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور دیگر حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا گیا۔اس موقع پر متعلقہ پولیس افسران، ضلعی انتظامیہ کے حکام اور امن کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ نے جلوسوں کے منتظمین سے ملاقات کی اور انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداران کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں