جیب تراش مسافر اور شہری سے نقدی،موبائل فونز لے اڑے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جیب تراشوں نے دوافراد کو اپنا شکار بنا لیا۔ تھانہ کوتوالی کے علاقے نڑ والا روڈ پر مزمل رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ۔۔۔
جیب تراشوں نے اسکی جیب سے نقدی اور موبائل چوری کر لیااور فرار ہو گئے ۔تھانہ منصور آباد کے علاقے میں قائم مارکیٹ میں زین خریداری میں مصروف تھا کہ جیب تراشوں نے جیب سے نقدی، موبائل نکال لیا۔پولیس نے مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔