تاجر سے 90 لاکھ روپے کی ڈکیتی کامطلوب ملزم مقابلے میں زخمی

تاجر سے 90 لاکھ روپے کی ڈکیتی کامطلوب ملزم مقابلے میں زخمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) چار ماہ قبل ریگل چوک کے قریب تاجر سے 90 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم کو پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ملزم دکان میں ہی ملازمت کرتا تھا۔

ایس ڈی پی پریڈی لیاقت حیات کے مطابق چار ماہ قبل پریڈی تھانے کی حدود میں ایک تاجر سے 90 لاکھ روپے نقد رقم لوٹنے کی واردات پیش آئی تھی، جس میں چار ملزمان ملوث تھے ۔ واقعے کے بعد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا، تاہم مرکزی ملزم کے پی کے فرار ہوگیا تھا۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات کارروائی کے دوران مرکزی ملزم نور ولی مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ملزم نور ولی اسی دکان کا ملازم تھا جسکا کیا بی کے میں جمع کرانے جارہا تھا ، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر واردات کی منصوبہ بندی کی تھی۔ دریں اثناء انسپکٹر جنرل سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں