یونیورسٹی روڈ جولائی کے آخر تک کھولنے کا اعلان

یونیورسٹی روڈ جولائی کے آخر تک کھولنے کا اعلان

ریڈ لائن منصوبے پر دن رات کام جاری،عوام کو وقتی تکلیف ضرور پہنچیشاہراہِ بھٹو کے کھلنے سے شہریوں کو بڑی سہولت ملی،شرجیل میمن کا دورہ

کراچی (این این آئی)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے پر دن رات کام جاری ہے اور یونیورسٹی روڈ جولائی کے آخر تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، عوام کو وقتی تکلیف ضرور پہنچی، جس کے باعث حکومت نے سخت فیصلے بھی کیے اور عوام سے معذرت بھی کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈ لائن بی آر ٹی کے ترقیاتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی زبیر چنہ اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں موٹروے کا آغاز شہر سے ہونا چاہیے تھا، مگر یہاں منصوبہ بندی میں اس کے برعکس صورتحال رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کے آخری حصے میں واقع ہے اور یہاں پانی کی 20 فیصد کمی کا مسئلہ بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو کے کھلنے سے شہریوں کو بڑی سہولت ملی ہے اور اس کے استعمال سے وقت کی بچت بھی ہو رہی ہے ، اس شاہراہ پر پولیس، ایمبولینس اور ریسکیو سروسز تعینات ہیں تاکہ شہریوں کو فوری مدد فراہم کی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں سب سے زیادہ صحت کی سہولیات کراچی میں موجود ہیں اور ملک بھر سے مریض یہاں آ کر مفت علاج کروا رہے ہیں۔سندھ حکومت نے اپنے وسائل سے صوبے بھر میں سڑکوں کی حالت بہتر بنائی ہے اور کام جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں