ماں بیٹے پر تشدد ،نوجوان کو گلے پر چاقو چلاکر زخمی کردیا
پیرمحل (نمائندہ دنیا)لڑائی کے 2واقعات میں ماں بیٹے پر تشدد سمیت تین افراد نے گلے پر چاقو چلاکر نوجوان کو شدید زخمی کرڈالا۔
چک نمبر326 گ ب کے ظفر کو تنویر وغیرہ تین افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا گلے پر چاقو چلا کر شدید زخمی کرڈالا۔لاری اڈا پیرمحل میں ارم ادریس اور اسکے بیٹے کو ظفر کو دوافراد نے تشدد کانشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔