وکلاء کے اعزاز میں عشائیہ کمالیہ بار کے الیکشن پر تبادلہ خیال

 وکلاء کے اعزاز میں عشائیہ  کمالیہ بار کے الیکشن پر تبادلہ خیال

کمالیہ(نمائندہ خصوصی )وکلاء کے اعزاز میں عشائیہ، کمالیہ بار کے آئندہ انتخابات اور فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال، صدر مرکزی انجمن تاجران کمالیہ اکبر علی کے صاحبزادے کاظم علی ایڈووکیٹنے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا۔

کاظم ایڈووکیٹ نے خطاب میں کہا بار کے وقار اور وکلاء کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے ۔تقریب سے طارق زمان بھٹی جنرل سیکرٹری کمالیہ بار، سردار صدیق اکبر کھٹانہ سابق صدر کمالیہ بار اور علی خان کھرل سابق جنرل سیکرٹری کمالیہ بار سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں