ماموں کانجن :سیم نہر کے آلودہ پانی سے بیماریوں میں اضافہ

ماموں کانجن :سیم نہر کے آلودہ پانی سے بیماریوں میں اضافہ

سیوریج اور گندہ پانی زمین میں جذب ہو کر زیرِ زمین واٹر سپلائی کو متاثر کر رہا

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)ماموں کانجن انتظامیہ کی مبینہ لاپرواہی کے باعث شہر سے گزرنے والی قاتل سیم نہر کا دیرینہ مسئلہ تاحال حل نہ ہو سکا، جس کے نتیجے میں اندرون شہر اور گردونواح کا پانی شدید طور پر آلودہ ہو گیا ہے ۔سیم نہر کے کچی ہونے کی وجہ سے سیوریج اور گندہ پانی زمین میں جذب ہو کر زیرِ زمین واٹر سپلائی کو متاثر کر رہا ہے ، جس سے شہریوں کو پینے کے لیے آلودہ اور غیر محفوظ پانی استعمال کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر گھر کا پانی بدبودار اور نمکین ہو چکا ہے اور پینے کے قابل نہیں رہا۔ شہری مجبوری کے تحت مہنگا فلٹر یا بوتل بند پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ گندے پانی کے استعمال کے باعث بچوں اور بزرگوں میں ہیپاٹائٹس، جلدی امراض اور معدے کی بیماریاں بڑھنے لگی ہیں۔سماجی و کاروباری حلقوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں