ماں اور بچے کی صحت ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے :میاں محمد نعیم

ماں اور بچے کی صحت ایک صحت مند  معاشرے کی بنیاد ہے :میاں محمد نعیم

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر اینڈ ہیلتھ آفیسر میاں محمد نعیم نے کہا ہے کہ ماں اور بچے کی صحت کا تحفظ ایک صحت مند اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کی بروقت طبی دیکھ بھال، متوازن غذا، باقاعدہ طبی معائنہ اور حفاظتی تدابیر نہ صرف ماں بلکہ نومولود بچے کی بہتر نشوونما کے لیے بھی انتہائی ضروری ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر اینڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اسلامی اسکالرز اور سماجی شخصیات کے ضلعی سطح کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، سماجی رہنماؤں اور متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں