دربار حضرت سخی سلطان باہوؒ پر سالانہ عرس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات

دربار حضرت سخی سلطان باہوؒ پر سالانہ عرس  کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا)دربار حضرت سخی سلطان باہوؒ پر سالانہ عرس کے سلسلے میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تمام سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔زائرین کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر سبیلیں قائم کر دی گئی ہیں جہاں ٹھنڈے پانی اور دیگر مشروبات کا انتظام موجود ہے ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسیں الرٹ حالت میں تعینات ہیں جبکہ طبی امداد کے مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی، پارکنگ اور سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں