گھریلو ملازمہ نے زیورات، نقدی موبائلز اور دیگر سامان چوری کر لیا

گھریلو ملازمہ نے زیورات، نقدی موبائلز اور دیگر سامان چوری کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو ملازمہ نے مبینہ طور پر زیورات، نقدی، موبائلز اور دیگر سامان چوری کر لیا۔

تھانہ صدر کے علاقے زبیر کالونی کے رہائشی نواب علی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی گھریلو ملازمہ نے مبینہ طور پر اپنے والدین کے ساتھ مل کر الماریوں سے زیورات، نقدی، موبائلز، لیپ ٹاپ، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے چوری کی درخواست کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں