ریڑھیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک کرنے والے 2 افراد گرفتار

ریڑھیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک  کرنے والے 2 افراد گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریڑھیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ جن کی جانب سے مین روڈ پر ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی تھی۔ جو دیگر شہریوں کیلئے درد سر بنے ہوئے تھے ۔ جن کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں