مہمان آئی کمسن بچی مبینہ طور پر لاپتہ

مہمان آئی کمسن بچی  مبینہ طور پر لاپتہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مہمان آئی کمسن بچی مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئی۔تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اظہر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔

 غوث نگر میں وہ اپنے رشتہ داروں کے گھر گیا ہوا تھا کہ اس دوران اس کی کمسن بیٹی کو مبینہ طور پر ملزمان نے قابو کرکے اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں