رکشے کھڑے کرکے روڈ بلاک کرنے والے 4افراد کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے کھڑے کرکے روڈ بلاک کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ جن کی جانب سے مین روڈز پر رکشے کھڑے کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی تھی۔ جس نے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ تاہم پولیس نے مقدمات درج کرکے ملز موں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔