خاتون کو ہراساں کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں

خاتون کو ہراساں کرتے  ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو ہراساں کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔

تھانہ بچیانہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے کشور بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے اسے قابو کر لیا اور قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں اور پریشان کیا اور اس دوران تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش بھی کی گئی۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں