کم عمر لڑکی سے مبینہ طور پر اسکے ساتھ نازیبا حرکات
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کم عمر لڑکی کو قابو کرکے مبینہ طور پر اسکے ساتھ نازیبا حرکات کی گئیں۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے محلہ فتح آباد کے رہائشی پیر محمد نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کی 11 سالہ بیٹی گھر کا سودا سلف لینے کے لئے باہر نکلی، تو اس دوران ملزم نے اسے قابو کرلیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا۔ تاہم بچی نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔ جس پر ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔