مخالفین نے گھر گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا
ساجد اپنے اہل خانہ کے ساتھ مو جو د تھا ، ملزموں نے حملہ کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مخالفین نے مبینہ طور پر گھر میں گھس کر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ ڈجکوٹ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ساجد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران مخالفین نے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر پر موجود خواتین سمیت دیگر افراد کو قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کرتے ہوئے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔