مخالفین کی جانب سے شہری پر مبینہ فائرنگ ، دھمکیاں
انور کو تشدد کا نشانہ بھی بنا یا گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مخالفین کی جانب سے شہری پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی گئی۔تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے انور نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس پر جان لیوا فائرنگ کر دی گئی۔ جس سے وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔