سابقہ رنجش ،شہری پر تشدد ، ناک کی ہڈی توڑ دی
ملز موں نے کاشف کو مار پیڑ کے بعد اس کی جیب کا بھی صفایا کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسکے ناک کی ہڈی توڑ دی گئی۔تھانہ ستیانہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے کاشف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے اسے سابقہ رنجش کی بناء پر قابو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ اسکے ناک کی ہڈی بھی توڑ گئی۔ اس دوران متاثرہ شہری کی جیب سے نقدی اور دیگر سامان بھی چوری کرلیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔