گوجرہ : مختلف مقامات سے 2 افراد کی لاشیں برآمد
ایم سی ہائی سکول، مشن روڈ پر ملنے والی لاش کی شناخت بوٹا مسیح کے نام سے ہوئی
گوجرہ (نمائندہ دنیا)گوجرہ میں دو مختلف مقامات سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں پولیس نے تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کو اطلاع ملی کہ ایم سی ہائی سکول، مشن روڈ پر ایک شخص کی لاش پڑی ہے ۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی شناخت چک نمبر 364 جب کے رہائشی بوٹا مسیح کے نام سے ہوئی۔ دوسری جانب تھانہ صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 241 گ۔ب کے قریب ایک پانی کے کھال میں تقریباً 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش موجود ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا اور شناخت کے لیے اعلانات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ نامعلوم شخص کے جسم پر کسی قسم کے ظاہری تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔