گھر گھس کر لڑکی سے زیادتی ، غیر اخلاقی ویڈیو ریکارڈ
ملزم زاہد کی بیٹی کو بلیک میل بھی کر تا رہا ، پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لڑکی کو گھر میں گھس کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس کی غیر اخلاقی ویڈیو ریکارڈ کرلی گئی۔تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے زاہد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اس کی غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہو گیا اور اس کی بیٹی کو قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ جبکہ اس دوران غیر اخلاقی ویڈیو ریکارڈ کرکے ملزم اس کی بیٹی کو بلیک میل بھی کرتا رہا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔