شوہر کے قتل میں ملوث 21 سال سے مطلوب ملزمہ گرفتار
شاہد کی دونوں بیویوں کشور اور خدیجہ نے مل کر اسے موت کے گھاٹ اتارا تھا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شوہر کے قتل میں ملوث 21 سال سے مطلوب ملزمہ کو گرفتار کرلیاگیا۔تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں رہائش پذیر شاہد نے دو شادیاں کر رکھی تھی۔ اکیس سال قبل شاہد کی دونوں بیویوں کشور بی بی اور خدیجہ بی بی نے اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے شوہر شاہد کو گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ غازی رضوان جاوید نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 21 سال سے روپوش ملزمہ کشور بی بی کو تلاش کر کے گرفتار کر لیا۔