اسسٹنٹ کمشنر کا تحصیل ہسپتال کا دورہ ،مریضوں کی عیادت

اسسٹنٹ کمشنر کا تحصیل ہسپتال  کا دورہ ،مریضوں کی عیادت

کامونکے (تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کامونکے ڈاکٹر زرغونہ خالد سعید نے تحصیل ہیڈکوارٹرز (ٹی ایچ کیو)ہسپتال کامونکے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی، او پی ڈی، مختلف وارڈز، لیبارٹری، فارمیسی اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

 انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، مریضوں کی دیکھ بھال اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجہ سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت، معیاری اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں