گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چوری

گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کی دہلیز پر کھڑی کی گئی موٹرسائیکل چوروں کے ہاتھ لگ گئی۔

تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چک نمبر 74 ج ب میں نثار احمد نامی شہری کی جانب سے اپنے گھر کے باہر موٹرسائیکل کھڑی کی گئی اور خود اپنے کام میں مصروف ہوگیا۔ اس دوران نامعلوم ملز م اسکی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسکی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے ۔ مقدمہ درج کرلیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں