سی ڈی اٍے کے 10افسر ،2ملازمین تبدیل ،نوٹیفکیشن جاری

سی ڈی اٍے کے 10افسر ،2ملازمین تبدیل ،نوٹیفکیشن جاری

ملک اظہر ڈائریکٹر ایڈمن ،علی مرتضیٰ کی ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے چیئرمین سہیل اشرف نے انتظامی تبدیلیوں کا آغاز کر دیا ہے ، دس افسران اور دو ملازمین کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 19کے افسر ملک اظہر کو ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ سے ڈائریکٹر ایڈمن بنا دیا گیا ہے ۔ گریڈ 18کے علی مرتضیٰ کو ڈپٹی ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ سے ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔گریڈ 17میں متعدد افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں جن میں ادریس انجم کو ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ اربن ٹو سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن، لیاقت حیات کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ایم اے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن، اور تقرری کے منتظر بدر مقصود کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ تعینات کیا گیا ہے ۔اسی طرح، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ عبدالرحیم کو ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تقرری کے منتظر گریڈ 16کے سینیٹری انسپکٹر کی خدمات ایم سی آئی کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ عرفان خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ 2اور عاقل زرداری کو ڈپٹی ڈائر یکٹر کوآرڈینیشن تعینات کیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائر یکٹر کرامت اللہ کو کوآرڈینیشن سے اسٹیٹ مینجمنٹ 2 جبکہ حنا ابرار کو اسٹیٹ مینجمنٹ 2 سے کوآرڈینیشن بھیجا گیا ہے ۔جونیئر اسسٹنٹ رضوان یوسف کو اسٹیٹ مینجمنٹ ون میں تعینات کیا گیا ہے ۔ سی ڈی اے نے تمام متعلقہ افسران کو فوری طور پر اپنے موجودہ چارجز چھوڑنے اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں