آئیسکو کا اے ایم آئی پراجیکٹ پاور سیکٹر میں انقلابی اقدام

 آئیسکو کا اے ایم آئی پراجیکٹ پاور سیکٹر میں انقلابی اقدام

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیر تربیت افسروں کا دفتر کا دورہ ،مختلف شعبوں کا معائنہ

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )نیشنل ڈیفنس یونیور سٹی میں جاری پراجیکٹ مینجمنٹ سرٹیفکیٹ پروگرام میں زیرِ تربیت مختلف سرکاری اداروں کے افسران کے وفد نے آئیسکو کے ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر (AMI) پراجیکٹ کے آپریشنل کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر اے ایم آئی محسن رضا گیلانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایم آئی عمران اور دیگر افسران نے وفد کو پراجیکٹ کے اغراض و مقاصد، جدید سمارٹ میٹرنگ سسٹم، آپریشنل طریقہ کار اور بجلی کی تقسیم کے نظام میں اس منصوبے کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اے ایم آئی پراجیکٹ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ایک اہم اقدام ہے جس کے ذریعے بجلی کے استعمال کی حقیقی وقت میں نگرانی، ریموٹ میٹر ریڈنگ، لائن لاسز میں کمی، بجلی چوری کی روک تھام، بلنگ کے نظام میں شفافیت اور صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ دونوں اداروں کے نمائندوں نے باہمی تعاون، علم و تجربات کے تبادلے اور پیشہ ورانہ روابط کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں