اسلام آباد ،4اشتہاریوں سمیت 17جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد ،4اشتہاریوں سمیت 17جرائم پیشہ افراد گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے 2235گرام چرس، 570گرام ہیروئن،47گرام آئس ،اسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث چار مجرمان اشتہاریوں سمیت 17 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ سبزی منڈی،تھانہ نون ، تھانہ ہمک اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2235 گرام چرس، 570 گرام ہیروئن،47 گرام آئس اورمختلف بور کے 8 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کیے ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 4مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں