ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا سول ویٹرنری ہسپتالوں کا دورہ

 ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا سول ویٹرنری ہسپتالوں کا دورہ

صفائی ، عملے کی حاضری، ریکارڈ کی درستگی، سہولیات کا تفصیلی معائنہ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے سول ویٹرنری ہسپتال 213 ر۔ب سوساں اور 209 ر۔ب کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے ویٹرنری طبی سہولیات، ادارہ جاتی کارکردگی اور محکمانہ امور کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے او پی ڈی سروسز، ادویات کے ذخیرے ، ویکسی نیشن سرگرمیوں، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری، ریکارڈ کی درستگی، کولڈ چین مینجمنٹ، تشخیص و علاج کی سہولیات اور ہسپتالوں کے مجموعی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈاکٹر حیدر علی خان نے محکمانہ پروگراموں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا اور عملے سے ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ ذمہ داری، نظم و ضبط اور کسان دوست انداز میں معیاری ویٹرنری خدمات کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مویشی پال حضرات کو بروقت اور مؤثر ویٹرنری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، تمام ریکارڈ مکمل اور درست رکھا جائے ، SPMS-9211 پورٹل پر ڈیٹا بروقت اپ لوڈ کیا جائے اور محکمانہ ہدایات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے جاری لائیوسٹاک ترقیاتی پروگراموں کے مقررہ اہداف بروقت حاصل کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں