چنیوٹ: جھنگ روڈ پر مجوزہ فوڈ سٹریٹ کے قیام کی تیاریاں
ڈپٹی کمشنر کی منصوبے پر جلد از جلد عملی پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے جھنگ روڈ کا دورہ کرتے ہوئے مجوزہ فوڈ سٹریٹ کے قیام کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کر دیں۔دورے کے موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مجوزہ فوڈ سٹریٹ کے مقام کا تفصیلی جائزہ لیا اور منصوبے پر جلد از جلد عملی پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر کو قبرستان کی دیوار پر نئی سی این سی گرِل نصب کرنے ، فٹ پاتھ کے ٹوٹے ہوئے سلیب تبدیل کرنے اور انہیں بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اسکے علاوہ فوڈ سٹریٹ میں ایک ہی طرز کی خوبصورت اور معیاری ریڑھیاں رکھنے پر بھی زور دیا تاکہ علاقے کی خوبصورتی اور یکسانیت برقرار رہے ۔ڈی سی عائشہ رضوان نے کہا کہ جھنگ روڈ پر قائم کی جانے والی فوڈ سٹریٹ شہریوں کو معیاری خوراک کے ساتھ ایک خوشگوار اور محفوظ تفریحی ماحول فراہم کریگی۔