اسلام آباد،جعلی مجسٹریٹ بن کر جرمانے وصولنے والی 4 خواتین گرفتار
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس نے جعلی مجسٹریٹ بن کر جرمانے وصولنے والی 4خواتین گرفتار کرلیں۔
پولیس حکام کے مطابق جعلی مجسٹریٹ بن کر جرمانے وصول کرنے والی چاروں خواتین کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان ترنول کے علاقے میں جعلی مجسٹریٹ بن کر چھاپے مارتی تھیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ چار میں سے ایک خاتون نے خود کو مجسٹریٹ ظاہر کیا، جعلی ٹیم نے 3 ہوٹلوں میں انسپکشن کی اور بھاری جرمانے لیے ، اطلاع ملنے پر کارروائی کی تو خواتین نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم گرفتار کر لیا گیا۔