پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی 2800 لٹر ناقص دودھ تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی 2800 لٹر ناقص دودھ تلف

راولپنڈی(یوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے علی الصبح موٹروے ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑی کی جانچ پڑتال کی گئی۔۔۔

جہاں بڑی مقدار میں پانی ملا دودھ برآمد ہونے پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دودھ بردار گاڑی میں موجود 5 ہزار لٹر دودھ کی جدید آلات کے ذریعے جانچ کی گئی جس میں 2800لٹر دودھ پانی کی ملاو ٹ کے باعث انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں قرار پایا۔ ناقص اور ملاوٹی دودھ کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا تاکہ اسے مارکیٹ میں فروخت ہونے سے روکا جا سکے ۔ترجمان نے بتایا کہ ناقص دودھ سپلائی کرنے پر متعلقہ دودھ بردار گاڑی کے مالک پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ جبکہ فوڈ سیفٹی قوانین کے مطابق مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی مختلف اوقات میں ناکے لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کی باقاعدگی سے جانچ کرتی ہے تاکہ شہریوں کو ملاوٹ سے پاک اور معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔ ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں