ریڑھیاں کھڑی کرکے روڈ بلا ک کرنے والے 3 افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریڑھیاں کھڑی کرکے روڈ بلا ک کرنے والے تین افراد کو قابو کرلیاگیا۔
تھانہ غلام محمد آبادکے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ جو مین روڈ پر ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کررہے تھے ۔ جس سے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔