شہر میں83خطرناک عمارتیں، غیر قانونی تعمیرات نہ رک سکیں

شہر میں83خطرناک عمارتیں، غیر قانونی تعمیرات نہ رک سکیں

واہگہ زون میں 1 خطرناک عمارت کیخلاف مقدمہ کیلئے استغاثہ درج بائی لاز پر عملدرآمد کرانا ایل ڈی اے اور لوکل گورنمنٹ کی ذمہ داری:محمد شاہد

لاہور (عمران اکبر )بلدیہ عظمیٰ لاہور نے لاہور میں خطرناک مخدوش عمارتوں کی فہرست جاری کر دی۔ ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر نے مخدوش عمارتوں کی تعمیر و بحالی کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں 83 مخدوش خطرناک عمارتیں، 45 انتہائی ناقابل مرمت قرار دی گئیں ، 54 رہائشی، 27 کمرشل اور 2 انڈسٹریل مخدوش عمارتیں خطرے میں ہیں ،داتا گنج بخش زون میں 35 عمارتیں، شہر بھر میں سب سے زیادہ رسک موجود ہے ،71 عمارتیں اب بھی مقبوضہ، 12 خالی کرا دی گئیں،83 عمارتوں کو پہلا نوٹس جاری کرنے کا دعویٰ کیا گیا ۔دریں اثنا لاہور سمیت صوبہ بھر میں کچی آبادیز و اربن و رورل آبادیوں میں بلڈنگ بائی لاز کرانے والے محکمے بری طرح ناکام ہو گئے ،شہر لاہور میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہیں،ایم او پی رائے امتیاز کا کہنا ہے کہ شہر میں بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی پر تعمیرات زمین بوس کی جاتی ہے ،ڈائریکٹر جنرل کچی آبادیز محمد شاہد کا کہنا ہے کہ بائی لاز پر عملدرآمد کرانا ایل ڈی اے اور لوکل گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں