ریسکیو 1122 کا جون میں 13,842 ایمرجنسی کالز پر رسپانس
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ریسکیو 1122 فیصل آباد نے ماہِ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ادارے نے گزشتہ ماہ 13 ہزار 842 ایمرجنسی کالز پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے۔۔۔
16 ہزار 487 متاثرہ افراد کو امداد فراہم کی۔جون کے دوران کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز میں 2,325 روڈ ٹریفک حادثات، 9,392 میڈیکل ایمرجنسیز، 200 آتشزدگی کے واقعات، 263 کرائم ایمرجنسیز، 14 ڈوبنے ، 16 عمارت گرنے اور 1,413 دیگر متفرق ایمرجنسیز شامل تھیں، جن پر بروقت کارروائی کی گئی۔ریسکیو 1122 نے ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں سے 110 میتوں کو بھی مکمل عزت و احترام کے ساتھ ان کے گھروں تک منتقل کیا۔ علاوہ ازیں، 102 مختلف کالز پر پرندوں اور دیگر جانوروں کو بھی ریسکیو کیا گیا۔