سمندری:محرم الحرام میں بہترین خدمات بلدیہ ملازمین کے اعزاز میں تقریب
سمندری (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر سمندری قمر محمود منج، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی طاہر فاروق اور میونسپل آفیسر زاہد فرید کی جانب سے محرم الحرام کے دوران بہترین کارکردگی اور مثالی خدمات سرانجام دینے پر بلدیہ کے ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں سینٹری ورکرز، مالیوں، نائب قاصدوں اور بلدیہ کے دیگر ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی گئی، جبکہ شرکا کی تواضع بھی کی گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج نے کہا کہ بلدیہ کے تمام ملازمین نے محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی، عوامی سہولیات اور دیگر انتظامات کی انجام دہی میں انتہائی محنت، ذمہ داری اور لگن کا مظاہرہ کیا۔