نہری پانی چوری کرنے والے 6 افراد کیخلاف مقدمہ

نہری پانی چوری کرنے والے 6 افراد کیخلاف مقدمہ

تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے مختلف علاقوں میں مختلف پوائنٹس کو چیک کیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نہری پانی چوری کرنے والے چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے مختلف علاقوں میں محکمہ انہار ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران چھ افراد کو نہری کھال توڑ کر پانی چوری کرتے ہوئے اپنی فصلوں کو سیراب کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جن کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں