گوجرہ:چوروں نے مختلف وارداتوں میں مال وزر چوری کرلیا
گوجرہ(نمائندہ دنیا )چوروں نے مختلف وارداتوں میں مال وزر چوری کرلیا۔نیو پلاٹ گوجرہ کے شاہد اقبال کے گھر میں نامعلوم چور داخل ہو ئے اور گھر کی تلاشی لیتے ہو ئے سیف الماری کے تالے توڑکر ساڑھے تین لاکھ روپے چوری کر لئے۔
گلشن محمود کالونی کے انتظارکے مکان واقع عبداللہ پور کالونی سے چوروں نے 1لاکھ44ہزارروپے کا مال وزر چوری کر لیا۔چک نمبر418ج ب کے لیاقت علی اور محمد رمضان کے گھروں پر نصب بجلی میٹر چوروں نے چوری کر لیے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی وصدرپولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔