قرآن پاک حفظ کی تعلیم حاصل کرنے والا 15سالہ لڑکا لاپتہ

 قرآن پاک حفظ کی تعلیم حاصل  کرنے والا 15سالہ لڑکا لاپتہ

سمندری(نمائندہ دنیا)مدرسہ میں قرآن پاک حفظ کی تعلیم حاصل کرنے والا 15سالہ لڑکا لاپتہ ہو گیا والد نے بیٹے کے اغواء کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔۔۔

 پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے مغوی فروان کے والد مزمل حسین نے پولیس تھانہ سٹی کو بتایا کہ فروان مزمل جو کہ قرآن پاک حفظ کی تعلیم مسجد نمرہ راوی محلہ میں حاصل کرتا ہے شام کے وقت گھر سے مسجد کیلئے گیا مگر واپس نہیں آیا والد کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں