تاندلیانوالہ:جائیداد کے تنازع پر بہن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا) تاندلیانوالہ میں جائیداد کی تقسیم کے تنازع پر اپنی بہن کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ستار نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنی بہن رانی بی بی کو قتل کیا تھا۔ واقعے کے بعد تھانہ گڑھ محمد عثمان پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔سی پی او فیصل آباد نے کہا ہے کہ قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔اور جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔