ماہر تعلیم رانا جابر رشید کی وفاقی وزراسے ملاقات
پینسرہ (نمائندہ دنیا )ماہر تعلیم رانا جابر رشید نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور وفاقی وزیر برائے بیرونی سرمایہ کاری شیخ قیصر احمد سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، تعلیمی شعبے کی بہتری، عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر رانا جابر رشید نے اپنے علاقے کو درپیش مسائل، تعلیمی ترقی اور عوامی فلاح سے متعلق مختلف تجاویز وفاقی وزراء کے سامنے پیش کیں اور ان کے حل کے لیے تعاون کی درخواست کی۔وفاقی وزراء نے عوامی مسائل کے حل، تعلیمی شعبے کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح اور تعلیمی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔