بہو پر مبینہ تشدد،بال کاٹنے کا الزام،شوہر اور سسر گرفتار

بہو پر مبینہ تشدد،بال کاٹنے کا الزام،شوہر اور سسر گرفتار

خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: سی پی او فیصل آباد

تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا)تاندلیانوالہ میں گھریلو ناچاقی کے معاملے پر بیوی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور اس کے سر کے بال کاٹنے کے الزام میں پولیس نے شوہر اور سسر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم علی شان نے اپنے والد مہر علی کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اپنی اہلیہ پر تشدد کیا اور اس کے بال کاٹ دئیے ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ گڑھ محمد عثمان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔سی پی او فیصل آباد نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کے حقوق کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں