گلی میں کھڑا ہونے سے روکنے پر فائرنگ ،شہری پرتشدد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گلی میں کھڑا ہونے سے روکنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔
تھانہ ساہیانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے انتظار نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں کو گلی میں کھڑا ہونے سے منع کیاتو وہ طیش میں آگئے، اسے تشدد کا نشانہ بنانے کیساتھ شدید فائرنگ شروع کر دی اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments