گھرسے لاکھوں روپے ،قیمتی سامان چوری،3افراد سے نوسربازی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کرچورموبائلز، نقدی اور دیگر سامان لے اُڑے۔ تھانہ غلام آباد کے علاقے محلہ فیض آباد میں تنویر کے گھر سے چور موبائلز، نقدی ودیگرقیمتی سامان لے گئے۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے میں نو سر بازوں نے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے احسن اور اسکے دوست کو لوٹ لیا۔ ملزم تلاشی لینے کے بہانے نقدی اور موبائل فونز لے گئے ۔ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں نوسر بازوں نے نشہ آور جوس پلا کر عظیم نامی محنت کش کو رکشے ،نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان سے محروم کردیا۔ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے سے فرخ کے گھرسے چوردوموبائلز لے اڑے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments