جواں سالہ لڑکی ، شادی شدہ خاتون سے اغوا کے بعد زیادتی
ملزموں نے ترکھانی اور جڑانوالہ کے علاقے میں ہوس کانشانہ بنایا، مقدمات درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اور شادی شدہ خاتونکو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔تھانہ ترکھانی کے علاقے میں شوکت نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی 18 سالہ بیٹی کو اغواکرلیا اور اپنے ساتھ نام معلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں طارق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اسکی شادی شدہ بیٹی کو ملزم نے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے جا کر اپنی ہوس کانشانہ بنادیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں اور مغویوں کی تلاش شروع کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments