دو منشیات فروش گرفتار، سوا کلو چرس، 50 لیٹر شراب برآمد
گوجرہ(نما ئندہ دُنیا)تھانہ سٹی پولیس گوجرہ نے دو منشیات فروش گرفتار کر کے چرس و شراب برآمد کر لی۔
پولیس کواطلاع ملی کہ محلہ حفیظ پارک کا اسماعیل محلہ میں منشیات فروخت کر نے میں مصروف ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر اس کو رنگے ہاتھوں قابو کر کے 13سو گرام چرس برآمد کر لی ۔محلہ قادری دربار کے کاشف کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے 50لیٹر شراب برآمد کر لی اورمقدمات درج کر لئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments